اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام ایاز صادق کے ملک دشمن بیان کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا۔
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوے ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع این اے 54 اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے ملک کے خلاف بیان دے کر غداری کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان کے مطابق ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو فی الفور ختم کیا جائے اور اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنی کرپشن بچانے کے لئے ملک دشمنی پر اتر آئی ہے وہ اس طرح کے بیان دیکر کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں وہ ایک سازش کے تحت پاک فوج اور ہمارے اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہمارے جوانوں کی ٹانگیں کٹ تو سکتی ہیں مگر کانپ نہیں سکتیں، آنے والے دنوں میں ہم آپکو بتائیں گے کہ ٹانگیں کس کی کانپتی ہیں؟۔