ورلڈکپ 2023: پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ 2023: پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈکپ 2023: پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

قومی ٹیم نے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا چیز مکمل کرلیا۔

سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان رنز بناکر نمایاں رہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا آٹھواں میچ جو کہ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، کپتان داسن شناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھنکشن بغیر کو رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی، شعیب اختر نے کیا کہا؟

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts