ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سب سے بہتر رہی، بلوم برگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات اور دیگر ذرائع کی جانب سے آنے والی فنڈنگ آئندہ ہفتوں میں اہم ہوگی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یورو بانڈ کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 9 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالر فاہم کرے گا۔

Related Posts