پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی ،100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا
ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوغیرمعمولی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں اور کے ایس ای100انڈیکس 35277پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔

تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب25ارب15کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت32.24فیصدزائد جبکہ75.13فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج، معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، توانائی، بینکنگ،فوڈزاورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا۔

کے ایس ای100 انڈیکس کی10بالائی حدیں بحال ہوگئیں اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس35309پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،اتارچڑھائو کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس899.85پوائنٹس اضافے سے35277.46پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے278 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں : ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب25ارب15کروڑ82لاکھ78ہزار975روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68 کھرب23 ارب56 کروڑ53 لاکھ17ہزار830روپے ہوگئی۔

پیر کومجموعی طور پر20کروڑ77لاکھ82ہزار700شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت5کروڑ6لاکھ63ہزار749شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت39.44روپے اضافے سے1166.62روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت35.00روپے اضافے سے735.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت91.73روپے کمی سے1743.06روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت25.40روپے کمی سے875.78روپے ہوگئی۔

پیرکوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ11لاکھ82ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے اضافے سے16.04روپے اورحیسکول پیٹرول کی سرگرمیاں 94 لاکھ4ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2.07روپے اضافے سے33.13روپے ہوگئی۔

پیر کو کے ایس ای30انڈیکس487.45پوائنٹس اضافے سے16532.14پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1478.99پوائنٹس اضافے سے57560.12پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس462.07پوائنٹس اضافے سے25191.77پوائنٹس پربندہوا ۔

Related Posts