کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اُتار چڑھاؤ کے بعد 163.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45255.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن (منگل) کے دوران کاروبار میں 0.36 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی،جبکہ حصص مارکیٹ میں 6 کروڑ 93 لاکھ 34 ہزار 709 شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 40ارب ڈوب گئے۔
دوسری جانب روپے کی قدر مزید گر گئی، امریکی ڈالر کی 175 روپے کی حد بھی عبور ہو گئی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 163.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتائج میں تاخیر اور روپے کی قدر میں کمی کی شرائط کی افواہوں پر کرنسی مارکیٹ میں ہلچل ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے کی ریکارڈ سطح پر بھی عبور کر گیا ہے۔
جولائی سے اب تک روپے کی قدر 11 فیصد تک گر چکی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ٹہراؤ اور آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری تک روپے پر دباؤ جاری رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.5 فیصد تک لائی جائے: ایف پی سی سی آئی