اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی، انڈیکس 11.62پوائنٹس بڑھ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اُتار چڑھاؤ کے باعث معمولی تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں  11.62 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی رہی ۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس تیزی کے بعد43207.05پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ حصص کی مالیت میں 95 ارب کا اضافہ دیکھا گیا تھاجبکہ مارکیٹ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آج کاروبار کے آغاز پرپہلے ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 43207.05 پوائنٹس کی سطح پر برقرار رہا، تاہم اگلے گھنٹے کے دوران انویسٹرز نے زبردست دلچسپی دکھائی جس کے باعث انڈیکس 43376.37 پوائنٹس پر پہنچ گیا ،ایک موقع پر یہ سطح 43453.34 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: حکومت سے مذاکرات کامیاب، گڈزٹرانسپورٹرز کی ملک بھر میں ہڑتال ختم

آخری دو گھنٹوں کے دوران انویسٹرز نے سرمائے کے انخلاء پر منافع کو ترجیح دیتے ہوئے پھر ٹریڈنگ میں حصہ لیاجس کے باعث انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی بہتری بھی دیکھنے کو ملی۔

کاروبار کا اختتام 11.62 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہوا اور انڈیکس 43207.05 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 43218.67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران 0.03 فیصد بہتری دیکھی گئی ، 19 کروڑ 90 لاکھ 65 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا ۔

Related Posts