پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 48 ارب 54 کروڑ سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت48ارب54کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت48ارب54کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس ایکس چینج میں منگل کو زبردست تیزی رہی اورایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان کے زیر اثر پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری میں سرگرم نظر آئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

انڈیکس 369پوائنٹس کے اضافے سے 41153.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ50.62فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت48ارب54کروڑ22لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت28.60 فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی۔

جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41784پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا۔

کے ایس ای100انڈیکس369.01پوائنٹس کے اضافے سے 41153.05پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 209.91پوائنٹس کے اضافے سے17308.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 190.59پوائنٹس کے اضافے سے28861.56پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 176میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب29ارب56کروڑ30لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب78ارب10کروڑ52لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts