آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کا آخری دن، پاکستان نے 260رنز بنالیے، 3کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کا آخری دن، پاکستان نے 260رنز بنالیے، 3کھلاڑی آؤٹ
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کا آخری دن، پاکستان نے 260رنز بنالیے، 3کھلاڑی آؤٹ

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے، قومی ٹیم نے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں 148 رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف97 رنزبنا کر ڈکلیر کردی۔ پاکستان کو جیتنے کیلئے مزید 246رنز کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم کی سنچری

قبل ازیں پاکستان کے امام الحق 1 جبکہ اظہر علی 6رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسکور کو 250رنز کے قریب پہنچایا۔ عبداللہ شفیق 249 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ 

اوپنر عبداللہ شفیق نے 305 گیندیں کھیل کر 96 رنز بنائے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر مہمان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 136رنز پر تاحال بیٹنگ کر رہے ہیں۔ مجموعی طورپر 3وکٹیں گر گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 78ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ بابر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری تھی۔ جیسے ہی بابر نے گیند کو نشانہ بنایا، تماشائیوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

Related Posts