راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار کی جانب سے یوم تکبیر پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔
یوم تکبیرپرکے موقع پر پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخارنے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال قبل آج کے دن اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخارکا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورقوم خواب کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے کم ازکم قابل اعتماد ایٹمی ڈیٹرنس برقراررکھتے ہوئے طاقت کا توازن قائم کیا۔
23 years ago on this day, Pakistan restored balance of power in the region by successfully establishing credible minimum nuclear deterrence. AFs and the nation pays tribute to all those involved in making this dream come true. #YoumeTakbeer
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2021