پاکستان میں کورونا کے 750نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 750نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 57 ہزار 884افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 505وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی

پی ٹی آئی کا پنجاب میں صحت انصاف کارڈ دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 854 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.60 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ  72 ہزار 331ہوگئی جبکہ کورونا کے 164 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 552مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار   44 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 335 ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 91 ہزار 561افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 194جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 15 ہزار 306افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 590 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 21 ہزار727 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 331جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 37 ہزار747افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 28 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 784کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار834افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 925افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔