سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی
سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں ڈائریا اور پیچش کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد بچے ڈائریا (اسہال) اور پیچش کا شکار ہوکر اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

پانچ سال سے کم 2 لاکھ 11 ہزار 409 بچے اور پانچ سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ 45 ہزار 286 بچے اسہال میں مبتلا ہوئے۔ اسی طرح 56 ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ میں صوبے میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا اور پیچش میں مبتلا ہوئے ہیں۔

سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث ان کیسز میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، کراچی 86 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہوئے، سب سے زیادہ کیس ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 661نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گلے سڑے پھل اور سبزیوں سے اجتناب لازمی ہے۔موجودہ موسم میں کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

Related Posts