ملک بھر میں کورونا کے 57نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 835افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا، 3ہزار 375نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار  21ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.44 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 83 ہزار 883 ہوگئی جبکہ کورونا کے 46مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 876 افراد کے کورونا کو شکست دینے کے بعد ملک بھر میں وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 470 رہ گئے۔

ملک بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ گزشتہ روز تک سندھ میں کورونا سے 5 لاکھ 94 ہزار 417 افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 242 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں وائرس کے باعث 5 لاکھ 22 ہزار 243افراد متاثر جبکہ 13ہزار614 انتقال کر گئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 24 ہزار 312 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 370 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39 ہزار 425 افراد متاثر جبکہ 1ہزار 31 انتقال کر گئے۔ آزاد کشمیر میں 44ہزار 320 افراد متاثر جبکہ 793 جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز تک بلوچستان میں کورونا سے 36 ہزار 2افراد متاثر جبکہ 378 جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے باعث 12 ہزار 59 افراد متاثر جبکہ 191 انتقال کر گئے۔ 

 

Related Posts