فساد کے بغیر انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے بات کرینگے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم
امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فساد کے بغیر انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب اداروں سے بات اور مذاکرات کریں گے، اگر اسٹیبلشمنٹ کو ہی مذاکرات کرنا تھے تو کیا حکومت ایک طرف بیٹھ کر دہی کھائے گی؟

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار بدقسمتی کی بات ہے۔ اگر بات چیت اسٹیبلشمنٹ سے جاری ہے تو حکومت کی دلچسپی کے بغیر ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آڈیو کس نے لیک کی؟ فواد چوہدری نے نام بتا دیا

انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات میں حکومت بھی شامل ہو کر رولز آف گیم طے کرنے کا حصہ بنے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس بچکانہ تھی۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ اب مریم بی بی پی ٹی آئی کا معاملہ ٹھیک کریں گی؟ آرٹیکل 62 ون ایف سمیت آئین میں دیگر ترامیم کی بھی ضرورت ہے۔ قانون میں تاحیات نااہلی کی بات درست نہیں۔ عدلیہ کے بارے میں بھی اصلاحات کی جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیک کرنے والے کا نام بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آڈیو وزیر اعظم شہباز شریف کے میڈیا کو آرڈینیٹر نے ریلیز کی۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں گزشتہ ماہ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آڈیو بدر شہباز کے اکاؤنٹ سے ریلیز ہوئی جو  شہباز شریف کے کو آرڈینیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آڈیو شہباز شریف کی اجازت سے ریلیز ہوئی۔

Related Posts