اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان رہائشی اعتبار سے 138 ممالک کی نسبت سستا ملک ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔
شوکت ترین نے کہا کہ رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔شاہ محمود قریشی