سرپرائز ڈے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan will visit Sukkur today

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا ثبوت دیا، پاک فوج کے کامیاب ردِ عمل پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج پوری قوم کو مبارکباد دیتا اور مسلح افواج کو بھارتی غیر قانونی اور جارحانہ عسکری مہم جوئی کے خلاف کامیاب ردِ عمل پر سلام پیش کرتا ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بطور ایک معزز اور قابلِ اعتماد قوم ہم نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور اپنی مرضی سے ذمہ دارانہ جواب دیا۔ ہم ننے دنیا کے سامنے بھارتی فوج اور حکومت کی غیر ذمہ داری بے نقاب کردی۔

بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے بھارت کے گرفتار کیے گئے پائلٹ ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا۔ پاکستان ہمیشہ امن کی خاطر مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک بھارت عسکری رابطے کے دوران سیز فائر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں لائن  آف کنٹرول پر پاک بھارت جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کا احترام اور قیامِ امن بھارتی ردِ عمل کا منتظر ہے۔ بھارت کو کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبۂ حقِ خود ارادی کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان میں سرپرائز ڈے آج منایا جارہا ہے جبکہ 27 فروری 2019ء کی بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے شاندار ردِ عمل کو 2 برس مکمل ہو گئے۔

بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے دشمن کا طیارہ مار گرایا اور ابھی نندن نامی بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جس کی یاد میں آج سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سرپرائز ڈے،بھارتی جارحیت پرپاک فوج کے شاندارردِ عمل کے 2 سال مکمل

Related Posts