اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج منایاجارہا ہے ،اس سلسلے میں پیپلزپارٹی آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جلسہ کرے گی جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
مظفرآباد میں جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی پی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، جلسے کے لیے وسیع پنڈال بنایا گیا ہے اور پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول زرداری نے پیغام میں کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے،صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ ، پارلیمنٹ اور فوج آئینی حدود میں رہ کر فرائض سرانجام دیں، بلاول بھٹو