پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی معاہدے میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی معاہدے میں شامل
پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی معاہدے میں شامل

اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی معاہدے میتھین پلیج میں شامل ہوگیا ہے جبکہ امریکا اور یورپی یونین معاہدے کے اہم شراکت دار سمجھے جاتے ہیں۔

رواں برس موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف بین الاقوامی مہم کے تحت میتھین پلیج پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے 24 ممالک پہلے ہی میتھین کے اخراج میں 30 فیصد کمی لانے کیلئے معاہدے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے پرندے چونچ، جانور دم لمبی کر لیتے ہیں۔تحقیق

پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔وزیراعظم

 2050 تک 21 کروڑ افراد ہجرت پر مجبور ہو سکتے ہیں، عالمی بینک

پاکستان نے 31 اکتوبر سے شروعہ ہونے والے 14 روزہ بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل ہی عالمی میتھین عہد میں شمولیت کا اعلان کیا۔ زمین کو گرم کرنے والی میتھین گیس کے اخراج کو 2030 تک 30 فیصد کم کیا جائے گا۔ معاہدے میں 60فیصد سے زائد معاشی طاقتیں شامل ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ میتھین کااخراج کم کرنا گلوبل وارمنگ کا عمل سست کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے، حالانکہ میتھین زیادہ دیر تک فضا میں نہیں رہتی۔ گزشتہ دہائی میں میتھین کے اخراج میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے عالمی سطح پر درجۂ حرارت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ میتھین قدرتی گیس کا بنیادی جزو ہے۔

قدرتی گیس کو بڑے پیمانے پر کھانا پکانے اور گھروں کو گرم رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ اگر میتھین کا اخراج اسی تیز رفتاری سے جاری رہا تو بہت جلد دنیا بھر کے درجۂ حرارت میں تیزی سے ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں جنہیں روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

 

Related Posts