آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ، پاکستان اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ، پاکستان اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب
آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ، پاکستان اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو ٹی 20 رینکنگز میں پیچھے چھوڑ دیا۔ آئی سی سی نے رینکنگ کے ساتھ ساتھ پوائنٹس کے اعدادوشمار بھی جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر وائٹ واش کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ رینکنگز کے مطابق انگلینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 278 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی پہلی بہترین ٹیم ہے، بھارت 264 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان 263 پوائنٹس کے ساتھ تیسری بہترین ٹیم قرار پائی۔

Image

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئی، جنوبی افریقہ 5ویں جبکہ آسٹریلیا دنیا کی چھٹی بہترین ٹی 20 ٹیم قرار دے دی گئی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہار گئی تھی۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہونے سے قبل خود کو ناقابلِ شکست ثابت کیا۔ آسٹریلیا سے ہار قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پہلی اور آخری غلطی ثابت ہوئی۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی جہاں 3ٹی 20 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کے ٹائیگرز کو 3-0 سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تاہم کپتان بابر اعظم پوری سیریز کے دوران قابلِ قدر رنز اسکور نہ کرسکے۔ 

Related Posts