وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف رواں دواں ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan-11
لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیرا عظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں 28 درجے بہتری آئی۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موڈیز کی طرف سے پاکستان کی آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم  قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کی ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک انیس اعشاریہ آٹھ فیصد (٪19.8) کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کو مہنگی گیس خریدنی پڑ رہی ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شاہد خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیر اعظم کی کارستانیاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts