عالمی مسابقت کے معاملے میں پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عالمی مسابقت کے معاملے پر دنیا میں پاکستان کا درجہ 15 درجے بہتری کے بعد 52ویں نمبر پر آگیاہے۔

عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کادرجہ 67تھا، گورننس کے معاملے پر پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دنیا کا ساتواں موثر ریگو لیٹر قرار دیا گیاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروبارشروع کرنے میں پاکستان کی درجہ بندی میں6پوائنٹس کی بہتری ہوئی۔

گزشتہ برس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 96 تھا مگر اب بہتری کے بعد 90ویں نمبر ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان چندممالک میں ہوتا ہے جہاں ایک ہی دن میں کمپنی رجسٹرڈ ہوجاتی ہے، کاروباری لاگت سے متعلق پاکستان کی رینکنگ گزشتہ سال کی پوزیشن پر مستحکم رہی۔مسابقتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

Related Posts