پاکستان میں مزید 7963 افراد کورونا کا شکار، 27 جان گنوابیٹھے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan posts another 19 deaths from coronavirus

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے کے کیسز میں تیزی ، مزید7963 افرادوباء کا شکار، 27 جان گنوابیٹھے ، مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے تجاوزکرگئی۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 70389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7963 افرادمیں کورونا کی تشخیص ہوئی اورمثبت کیسز کا تناسب 11اعشاریہ 31 فیصد رہا۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 متاثرین اپنی جان گنوابیٹھے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کو مجموعی تعداد 29219 ہو گئی ہے جبکہ نئے 7963 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1410033 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:این سی او سی نے تعلیمی اداروں کیلئے پابندیاں مزید سخت کردیں

ملک میں 2062 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اورفعال کیسز کی کل تعداد 104095 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 538196، پنجاب میں 474208، خیبرپختونخوا میں 190578، اسلام آباد میں 125203، بلوچستان میں 34277، آزاد کشمیر میں 36967 اور گلگت بلتستان میں 10604 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب میں اب تک 13 ہزار 139، سندھ میں 7 ہزار 800، خیبرپختونخوامیں 5 ہزار 994، اسلام آباد میں 979، آزاد کشمیر میں 752، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts