آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات،افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات،افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات،افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی،دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمیناراکی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یورپی یونین سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اورعلاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Related Posts