بے حیائی پھیلانے کا الزام، یمنی ماڈل کو پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنعاء:بے حیائی پھیلانے کے الزام میں یمن میں جواں سال ماڈل کو سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی فورسز نے 20 سالہ ماڈل انتصار الحمادی کو فروری میں حراست میں لیا تھا اور ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے انتصار الحمادی کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ان کے ساتھ دیگر تین خواتین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انتصار الحمادی کے ساتھ تین خواتین کو بھی پانچ پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے اور دیگر کو تین سال کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔یمنی حکومت کے وزیر اطلاعات نے فیصلے پر رد عمل میں اسے یمنی خواتین کے خلاف حوثیوں کے جرائم کی ایک مثال قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جیت کا جشن کیوں منایا؟ بھارتی شوہر نے بیوی پر مقدمہ درج کرادیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صنعا شہر کی عدالت میں ماڈل کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں ان پر بے حیائی پھیلانے اور منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔