پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پربھارتی وزیردفاع کابیان مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کا  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے بیان کوحقائق کومنافی قراردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کااپنے بیان میں کہناتھا کہ  بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے بھارت ایشیا پیسفک گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کررہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارت کی پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی اور واضح طرفداری اس کے ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کی مشترکہ صدارت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے جو ایف اے ٹی ایف کے لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے اور توقع ہے ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گےاور  بھارت کی طرف سے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں مسترد کریں گے۔

واضح رہے کہ  یکم اکتوبر کو بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کی مالی معاونت پر پاکستان کو کسی بھی وقت بلیک لسٹ کرسکتا ہے، انہوں نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے اہم اجلاس کے لیے بھی بہتر جہاز کا بندوبست نہ کرسکے۔

Related Posts