پاکستان کا بھارتی صدرکو فضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دینےسےانکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا بھارتی صدرکو فضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دینےسےانکار
پاکستان نے بھارتی صدر کے لیے فضائی حدوداستعمال کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مستردکردی اوربھارتی طیارےکےلیےکلیئرنس نہیں دی۔

پاکستان نے بھارتی صدر کے لیے فضائی حدوداستعمال کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مستردکردی اوربھارتی طیارےکےلیےکلیئرنس نہیں دی۔

بھارتی صدررام ناتھ کووندکو8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھااوربھارت  نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  نےکہا کہ  ہم نے بہت محتاط اور معقول طریقے سے بھارت کے ساتھ کشمیر کا معاملہ اٹھایا اور تحمل سے کام لیا لیکن ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی پر اڑا ہوا ہے،جس پر ہم نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے صدر کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہناہےکہ  وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی قیادت کے لیے فضائی حدودبندکرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا سماں ہے،عالمی تنظیموں سے بات ہو رہی ہے ،جنیوا جارہاہوں وہاں بھی مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اس حوالے سےبات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔پاکستان نےبھارتی اقدامات کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور ساتھ ہی بھارت سے دوطرفہ تجارتی تعلقات  معطل اور سفارتی تعلقات محدود کردیے تھے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تمام رابطے منقطع کرتے ہوئے فضائی حدود کی بندش پر بھی غور شروع کردیا تھا۔

Related Posts