پاکستان میں کورونا سے 26ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد1975 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan COVID-19 death toll rises to 26, with cases surge to 1914

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان میں ناول کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ایک اور مریض کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد  1975ہوگئی ہےجبکہ اب تک 58 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں 676 ، بلوچستان میں 153 ، پنجاب میں 652 ، خیبرپختونخوا میں 221 ، گلگت بلتستان میں 148 ، اسلام آباد میں 58 اور آزادکشمیر میں چھ افراد کورونا سے متاثر ہونے کے بعد زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں دسمبر میں سامنے آنے والا کورونا وائرس اس وقت دنیا کے دوسو سےزائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے وائرس کیسز میں اضافے کے بعد رائیونڈ کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا

چین میں کوروبا پر قابو پالیا گیا ہے تاہم اس وقت امریکا، اٹلی ، اسپین اور ایران کورونا سے بری طرح متاثر ہیں ۔

پاکستان میں کورونا سے بچنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے لیکن اس کے باوجود کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کو روکنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

Related Posts