اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی، ملک میں 319 افراد وباء سے متاثر،7 مریض انتقال کرگئے۔
ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7اموات اور 319 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 7اموات کے اضافے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28ہزار655 ہو گئی ہے جبکہ نئے 319 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب متاثرین کی تعداد 1281559 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 39200 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب صفر اعشاریہ 81 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:کورونا کا زور ختم، طلبہ کے امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم