بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور  بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہا ہے جس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور مہمان ٹیم کے سربراہ مومن الحق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئے۔ ٹاس کیا گیا تو نتیجہ پاکستان کے حق میں آیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد کھیل کا باضابطہ آغاز 10 بجے ہوا۔بنگلہ دیشی اوپنرز پاکستانی باؤلرز کا سامنا کرنے کے لیے تیار نظر آئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ میچز کی کرکٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس سیشنز ہوئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق  نے ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

شام کے وقت دونوں کرکٹ ٹیمزنے ایوانِ صدر کا رخ کیا  جہاں دونوں ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ میچ کے لیے ٹاس آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی

Related Posts