Tuesday, March 19, 2024

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری: شہرِ قائد بدامنی کیس کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں آج  کراچی بدامنی کیس کی سماعت ہوگی جس کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

شہرِ قائد میں امن و امان کی صورتحال پر پولیس افسران عدالتِ عظمیٰ کورپورٹ پیش کریں گے۔ کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی ججز بینچ کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد کریں گے۔

کیس کی سماعت سے قبل سندھ حکومت کے محکمۂ داخلہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، آئی جی پولیس ،ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

جن حکام کونوٹسز جاری کیے گئے ان میں وفاقی حکومت کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ راجہ پرویز اشرف اور رحمان ملک کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 2 الگ بینچز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ڈھائی سال قبل گزشتہ سماعت  سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے کیس میں کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ ریلوے ٹریک نہیں ریلوے زمین پر سے تمام قبضے خالی کریں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں  گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سے تجاوزات گرانے کا حکم