پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ میچز کی کرکٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی جبکہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس کے سیشنز آج منعقد ہوئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔ 

شام کے وقت دونوں کرکٹ ٹیمز ایوانِ صدر کا رخ کریں گی جہاں دونوں ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میچ کے لیے ٹاس کل صبح 9 بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ہر روز کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریس کانفرنس کریں گے جس کے دوران میڈیا نمائندگان کو میچ کے دوران کارکردگی اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان اظہر علی ، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، محمد عباس، محمد رضوان، نعیم شاہ، شاہین شاہ، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مومن الحق، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد اللہ ریاض، محمد میتھن، لٹن داس، تاج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، ابو زاید، الامین حسین، روبل حسین اور سومیا سرکار شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے  بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 30 جنوری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ 2  ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ جاری تھی۔ پریکٹس میچ میں مثبت سوچ اور جذبہ سے محنت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عابد علی بنگلہ  ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے لئے پرعزم

Related Posts