کراچی :اجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ، اجمان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا انٹرنیشنل ٹی 20 کھیلا گیا۔
گرین شرٹس نے ہر شعبے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم انگلینڈ کی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ،محمد راشد کی شاندار بلے بازی 37گیندوں میں 61رنز اسکور کئے قبل ازیں دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے اس سلسلے کا باضابطہ افتتاح کیا۔
میچ سے قبل، دونوں ٹیموں نے انیس جاوید (پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کھلاڑی) کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو کچھ دن قبل انتقال کر گئے تھے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد شاہ زیب مکمل طور پر بلائنڈ بی ون پلیئر نے اپنے آغاز کیا۔
سید سلطان شاہ چیئرمین پی بی سی سی اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے انہیں پہلی کیپ دی۔پاکستانی باؤلرز نے انگلش بلے بازوں کو اپنی مرضی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔
مزید پڑھیں : پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور جاری