لاہور:بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے عمیر بن یوسف کی نصف سنچری کی بدولت وکٹوں کے نقصان پر 267 رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی۔ عماد بٹ نے میچ کے آخری اوور میں محض 4 رنز دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم کو 3 رنز سے کو فتح دلادی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم عمیر بن یوسف اور حیدر علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی کے درمیان 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
عمیر بن یوسف نے 97 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ حیدر علی 43 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ روحیل نذیر اور سعود شکیل کے آٹ ہونے کے بعد سیف بدر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے 48 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر267رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیوم، دوبے اورہریتک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔268 رنز کے تعاقب میں بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلین باؤلرز کو بابر اعظم کے خطرے سے خبردار کردیا