اسلام آباد :وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم الذابی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کنکٹوٹی اور اسپیکٹرم آکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،فریقین نے آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف میدان خصوصا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر تعاون کو وسعت دینا بہت اہم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کیلئے کوشاں ہیں، گزشتہ مالی سال میں ہماری آئی ٹی برآمدات میں 47.43 فی صد اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر نے بتایاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ کا خواہاں ہیں، 16 ستمبر کو ایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے جا رہی ہے۔
امین الحق نے کہاکہ ملک میں ٹیلی کام سروسز کی موثر انداز میں فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:قطر کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے