اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ ہماری منزل ایک ہی ہو گی لیکن طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور ہماری منزل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ہماری منزل ہماری ایک ہی ہو گی لیکن ہمارے طریقہ کار میں اختلاف ہوسکتا ہے۔
برطانوی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں روپے کی قدر میں کمی کی بات کی جبکہ ان کے ہی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ سلسلہ شروع کیا۔ سابقہ حکومت نے ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر کم کیا جس کے باعث ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑا اور ہماری درآمدات سستی ہوگئیں، اور ہرچیز باہر سے آنا شروع ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی، یورپی یونین کا پاکستان کو خراجِ تحسین