چین اورپاکستان کا چینی جامعات میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور چین
چین اورپاکستان کا چینی جامعات میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے چینی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کی چین کو واپسی پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد طلبہ کی مرحلہ وار واپسی کے انتطامات شسروع کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے طلبہ کی چین کو واپسی کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ سفارتخانے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پاکستانی طلبہ کی چینی جامعات میں واپسی کے حوالے سے چینی حکام سے طویل بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کی عمران خان کے دورۂ روس کی حمایت

کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال نے دنیا بھر میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر کیں جن میں چینی جامعات میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلبہ بھی شامل ہیں۔ پاکستانی طلبہ کی اکثریت داخلہ لینے کے باوجود پاکستان میں ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہم نے چینی حکام سے طلبہ کی واپسی کیلئے مذاکرات کیے جبکہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بھی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طلبہ کی چینی جامعات کو واپسی پر بات چیت کی۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے ہم منصب شہباز شریف کو یقین دلایا کہ چین طلبہ کی تعلیم کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ اب دونوں ممالک جلد سے جلد طلبہ کے پہلے بیچ کی چینی جامعات کو واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ 

Related Posts