ملک بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: ملک بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ دن منانے کا مقصد ائیر فورس کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ  نے سن 1965ء کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا اور مادرِ وطن کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کو عبرت ناک سبق سکھایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، 4 فوجی جوان شہید

ہر سال 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقعے پر اہم تقریبات  منعقد کی جاتی ہیں۔ آج ائیر فورس کے کمسن شہید راشد منہاس کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے راشد منہاس شہید نے وطن کے راز بھارت لے جانے والے انسٹرکٹر کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرلیا تھا۔

کمسن شہید راشد منہاس کے مزار پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ پھول بھی چڑھائے گئے۔ پاکستان ائیر فورس نے راشد منہاس جیسے افسران کی خدمات سے قوم کی حفاظت کو اپنا شعار بنایا۔ فضائیہ کے جانباز افسران اور اہلکار وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

ماضی میں پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ ایم ایم عالم نے دشمن کے طیاروں کو سیکنڈوں میں مار گرایا۔ پاک فضائیہ کی تاریخ میں 1965 جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے 30 سیکنڈز میں بھارت کے 4 جنگی طیارے مار گرائے۔ خدمات کے اعتراف میں قومی ہیرو کو 2 بار ستارۂ جرات سے نوازا گیا۔ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Posts