بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کاکہنا ہے کہ جلدآزادکشمیرپر بھی بھارت کاقبضہ ہوگا، انہوں نےآزاد کشمیر کوبھارت کاحصہ قراردیا۔
نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، بھارت پاکستان سے تعلقات کی بحالی کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔
بھارتی وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ امریکا کے ساتھ بھارت کے اچھےتعلقات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ’’ہوڈی، موڈی‘‘ ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ کلبھوشن سے ملاقات کا مقصد اس کی خیریت معلوم کرناتھا۔
ایس جے شنکرکامزیدکہناتھا کہ 1972 سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے، پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔