تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلئے 298 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری۔
کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے دنوشکا گونا تھلکا اور ایوشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی ایوشکا فرنینڈو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان لہیرو تھریمانے نے 36 رنز بنائے انہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا، اوپنر گناتھلاکا نے 133 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، گناتھلاکا کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔
بھنوکا رن36رنزبناکرآؤٹ ہوئےان کی اننگزمیں 2چھکے میں شامل تھے، جس کے بعد ڈی سلوا 10، سنداکن صفر اور شاناکا 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 297 بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عثمان شنواری، شاداب خان، وہاب ریاض اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے موقع پر اسٹیڈیم کے اندر باہر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس کے مختلف یونٹس کے 12 ہزار 172 افسران و اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ایسٹ اور ساوتھ زون سے 10 ہزار 820 افسران و اہلکار کی نفری سیکیورٹی پر معمور ہے۔