کراچی : پاک قطر جنرل تکافل نے حال ہی میں ایمان اسلامک بینکنگ (سلک بینک کی اسلامک ونڈو بینکنگ آپریشنز )کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت پاک قطر جنرل تکافل ایمان اسلامک بینک کے صارفین کو حادثاتی تکافل اور اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کے دوران کسی حادثے کی صورت میں تکافل کی سہولت فراہم کرے گی۔
معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان اور ڈائریکٹر ایمان اسلامک بینک جواد ماجد خان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کے سینئر آفیشل بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں : کے الیکٹرک اور کے ایف سی کے درمیان سینٹرلائزڈ بلنگ کی سہولت کے لئے معاہدہ