زائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پاک ایران حکام کا اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پاک ایران حکام کا اتفاق
زائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پاک ایران حکام کا اتفاق

پاکستان اور ایران نے سرحد پر خصوصی کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیےٹرانسپورٹ رہائش اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

میر جاواہ نامی ایران کے سرحدی شہر میں پاک ایران سرحدی حکام نے ایک اہم اجلاس کے دوران زائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چاغی جبکہ ایران کی طرف سے کرنل شہراب خصرو مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا قومی دن: سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کبوتر اُڑانے پر بھی پابندی

مذاکرات کے دوران حکام نے پاک ایران سرحد پر قائم کیے جانے والے 22خصوصی کاؤنٹرز پر زائرین کو 24گھنٹے خدمات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور ایران کی طرف سے بر وقت رابطہ ممکن بنانے کے لیے طرفین سے اسپوکس پرسن مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صد دونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جبکہ مواخذے کے لیے کارروائی میرے سیاسی مخالفین نے دوسروں کو گمراہ کرکے شروع کی۔ 

امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ مواخذے کی کارروائی سیاسی مخالفین کی طرف سے میرے خلاف سازش ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے رواں سال کے ماہِ نومبر تک ایوانِ نمائندگان میں قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس، خارجہ امور اور نگرانی کمیٹیوں کے سربراہان نے امریکی صدر کے وکیل کو سمن بھی جاری کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرے خلاف مواخذے کے لیے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts