رواں سال اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ کشمیر کی پر فضا وادیاں آگ اور خون میں نہا سکتی ہیں۔ہم سب کو تمام اختلافات بھُلا کر ایک ہوجانا چاہئے۔ 

اظہارِ یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد سے ہوگا۔ میں نے کبھی نریندر مودی کو سمجھنے میں غلطی نہیں کی۔ اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔ گزشتہ 23 دن سے بھارتی وزیر اعظم نے جنگ کا سا ماحول بنا دیا ہے۔ اب تک دونوں ممالک آپس میں کم از کم دس جنگیں یا تو لڑچکے ہیں یا پھر جنگی صورتحال  کے قریب سے ہو کر واپس آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری

وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر آج ہم اپنے ذاتی مفادات کے لیے کشمیریوں کا ساتھ نہیں دیں گے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہرگ ہے جسے پاکستان کا حصہ بنانا بانی پاکستان کا خواب تھا۔بھارت کے 25 کروڑ مسلمان آج پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جب تک ہم آگے نہیں بڑھیں گے، قائد اعظم کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ملین جوان اسلام اور پاکستان کے نام پر مر مٹنے کو تیار ہیں۔ دفاع اور معیشت کے مسائل ہمیں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے سے نہیں روک سکتے۔ اقوام متحدہ سے مسائل حل کرنے کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ سچا سیاستدان مستقبل پر نظر رکھتا ہے۔ ہم جانتے ہیں بھارت کے معاملے میں گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔

برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت  ایک سازش ہوئی تاکہ ہم مسائل سے نہ نکل سکیں۔ 72 سال سے پاک فوج نے جنگ کی مسلسل تیاری کی ہے۔ اب اس کے فائنل راؤنڈ کا وقت آگیا ہے۔ ذہنی پستی کا شکار فاشسٹ مودی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے۔کشمیریوں نے طویل جدوجہد کی لیکن اس پر عالمی اداروں کی زبانیں بند ہوچکی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیٹرول پمپوں پر بیٹھے ہوئے مسلمان ہمارے ساتھ نہیں جبکہ جو سڑکوں پر بیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہمارا میڈیا دُنیا میں آج سب سے طاقتور بن چکا ہے۔ نہرو اور گاندھی کے بھارت کو موت آچکی ہے اور اب مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ پاک بھارت جنگ کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کہہ چکے ہیں کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اپنا آخری پتہ کھیل چکا ہے اور اب کشمیر کی آزادی کا تاریخی موقع آگیا ہے۔ نریندر مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے بڑی غلطی کی۔قوم تیار ہو جائے، اب جو کریں گے، ہم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے  قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں بڑے بڑے فرعون آئے اور انہوں نے تکبر میں ایسی غلطیاں کیں جن کی وجہ سے وہ تباہ ہوئے۔بر وقت سفارت کاری اور دفاعی تیاریوں سے بھارت کا جھوٹے فلیگ آپریشن کے ارادے خاک میں مل گئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا موقع ہے، قوم تیار ہو جائے۔وزیر اعظم عمران خان

Related Posts