سمندروں سے گہری پاک چین دوستی کی اقوامِ عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہین عدالت کی ایک اور درخواست سماعت کے لیے مقرر
فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہین عدالت کی ایک اور درخواست سماعت کے لیے مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورۂ چین باہمی تعلقات کے استحکام کا باعث ہے جبکہ سمندروں سے گہری پاک چین دوستی کی اقوامِ عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ چین دونوں ممالک کے مابین گہری اور لازوال دوستی کو مزید مضبوط کرے گا جبکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی  اور باہمی محبتوں کی آئینہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف غداری کیس: جسٹس وقار احمد سیٹھ خصوصی عدالت کے نئے سربراہ مقرر

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کا دور معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسٹرٹیجک اور علاقائی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ افغان طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا واضح ثبوت ہے جبکہ پولیٹیکل کمیشن وفد کے ساتھ مذاکرات مفاہمتی عمل کے لیے نیک شگون ہیں۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ میں افغان طالبان کی مذاکرات کے لیے آمد امن عمل کے لیے اہم پیشرفت ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے مثبت ماحول پیدا کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts