طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان
طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا واضح ثبوت ہے جبکہ پولیٹیکل کمیشن وفد کے ساتھ مذاکرات مفاہمتی عمل کے لیے نیک شگون ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ میں افغان طالبان کی مذاکرات کے لیے آمد امن عمل کے لیے اہم پیشرفت ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے مثبت ماحول پیدا کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی طبیعت بہتر ہونے لگی، سیاسی سرگرمیاں شروع

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان طالبان کی ملاقات افغان امن عمل کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس پر ہمیں امید ہے کہ جلد مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز افغان وفد کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان  سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان وفد کی وزیر اعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی جبکہ اس ضمن میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان وفد کی پاکستانی خارجہ حکام سے ملاقات کے بعد جاری کردہ متفقہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں جس کے لیے تشدد کا سلسلہ بند کرنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کی سربراہی میں پاکستانی محکمہ خارجہ حکام اور ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان وفد کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق کیا گیا جس کے بعد باضابطہ و متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امن مذاکرات کے لیے تشدد بند ہونا چاہئے۔افغان طالبان اور پاکستان کا متفقہ اعلامیہ

Related Posts