پاک چین خارجہ پالیسی دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک چین خارجہ پالیسی دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت
پاک چین خارجہ پالیسی دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد:  صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی خارجہ پالیسی کسی اور ملک میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی جبکہ  دونوں ممالک دیگر ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہیں۔

ہمسایہ دوست ملک چین کے عالمی کردار کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ چین کے معاشی ماہرین دُنیا بھر کی معیشت کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرفیو ہٹنے کے بعد بھارت کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔عمران خان

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کی فقید المثال ترقی پوری دنیا کے لیے لائق تحسین نمونہ ہے جس سے دنیا کی دیگر اقوام سبق حاصل کرسکتی ہیں۔ پاکستان کو عوامی جمہوریہ چین جیسے عظیم دوست پر فخر ہے جبکہ چین نے  معیشت سمیت ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی  کہہ چکے ہیں کہ  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کر رہی ہے،پاکستان امن کاخواہاں ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو تو ہم پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ   بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،بھارتی قیادت علاقائی اور عالمی امن بلکہ بھارت کی سماجی اقدار کےلئے بھی خطرہ ہے،بھارت فلسطین کی طرح کشمیرمیں ظلم کررہاہے۔  دنیا گجرات کے قصائی سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے احترام کی توقع نہیں رکھ سکتی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے جنگ مسلط کی توبھرپورجواب دیں گے ،صدرمملکت عارف علوی

Related Posts