بھارت سے جعلی دھمکیاں مسترد، پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت سے جعلی دھمکیاں مسترد، پاک بھارت کرکٹ سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ
بھارت سے جعلی دھمکیاں مسترد، پاک بھارت کرکٹ سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بھارت سے جعلی دھمکیاں مسترد کردی گئیں، پاکستان اور آسٹریلین کرکٹ بورڈز اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر آسٹریلین ٹیم کے دورۂ پاکستان اور کرکٹ سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھارتی جعلی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کیلئے وسیع حفاظتی منصوبے ہیں، پاکستان کے دورے سے خطرہ نہیں، مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے کی سازش ناکام

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم اتوار کے روز پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سکیورٹی حکام نے دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹ کی چھان بین مکمل کر لی ہے۔

آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیز، آسٹریلین بورڈ اور پی سی بی اس قسم کے پیغامات کی تحقیقات کا واضح طریقہ کار رکھتے ہیں جن سے کھلاڑیوں اور اہل خانہ کو نشانہ بنایا جائے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بھی ایسی ہی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 6فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی۔

کم و بیش 24سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کا مقصد تھا کہ آسٹریلین ٹیم بھی نیوزی لینڈ کی طرح پاکستان کا دورہ چھوڑ کر اپنے وطن لوٹ جائے۔بھارتی سوشل میڈیا صارف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ 

ماضی میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں ، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم پہلا میچ کھیلنے سے قبل دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی۔ 

Related Posts