پاک فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جہلم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جہلم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا
پاک فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جہلم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاک فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جہلم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے مشاک طیارے کو تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آگیا جو چھمالہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں طیارے کے پائلٹ اور سیکنڈ پائلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

طیارہ گرنے کے بعد مقامی شہری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔ بعد ازاں پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے علاقے کو سیل کردیا۔

واقعے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حکام کے مطابق پاک فوج کا طیارہ تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا جس کی وجوہات پر تفتیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

آج سے 6روز قبل طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئرہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ بحفاظت اُترنے میں کامیاب

Related Posts