کوروناپر قابو پانے کیلئے پاک فوج ہرطرح سے متحرک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناپر قابو پانے کیلئے پاک فوج ہرطرح سے متحرک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
کوروناپر قابو پانے کیلئے پاک فوج ہرطرح سے متحرک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پاک فوج پوری طرح متحرک ہے۔ عوام کا اعتمادہی پاک فوج کا اثاثہ ہے۔ ہرشخص کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘ تاکہ اس وباء سے جلد چھٹکارا حاصل ہو سکے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پاک فوج سول اداروں کے ساتھ مل کر قرنطینہ میں بھی مدد فراہم کررہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کے 13 مارچ کے اجلاس میں ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وبا سے پاکستان کو محفوظ رکھے۔ پاک فوج حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

آرمی چیف نے فارمیشن کو ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔ تینوں مسلح افواج کی جانب سے میڈیکل سہولتوں کو ہر طرح سے تیار کرلیا گیا ہے۔ فوج کے تمام ادارے ہر چیز کی مشترکہ نگرانی کر رہے ہیں۔قرنطینہ سینٹر بنانے سے متعلق بھی معاونت کر رہے ہیں۔ ملتان کے قرنطینہ سینٹر میں پاک فوج بھرپور مدد کر رہی ہے۔

اس وقت لوگوں کو بروقت اور درست معلومات دینا ضروری ہے‘موبائل کمپنیوں کیساتھ مل کر پیغامات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ میڈیا کے ذریعے موجودہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کررہے ہیں۔ سکھر میں رینجرز قرنطینہ سینٹرز کے قیام میں معاونت کر رہی ہے۔

زمینی راستوں پر فوج اور سول انتظامیہ اسکریننگ کے عمل مصروف ہیں۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسلح افواج کے جوان اسکریننگ میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ 21 مارچ سے ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ ایئرپورٹ آپریشنل ہوں گے۔

Related Posts