پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ باؤلر موسیٰ خان پہلی بار میزبان ٹیم کے خلاف باؤلنگ کے لیے تیار ہیں جنہیں لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ پہلے سے مختلف ثابت ہوگا کیونکہ ایڈیلیڈ میں اسپنرز کو پچ سے مدد ملنے کی پوری توقع ہے۔ پچ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے، اس لیے آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Pacer @iMusaKhan receives his Test cap from the legendary fast bowler @WasimAkramLive. #AUSvPAKhttps://t.co/C73yoV2Gqh pic.twitter.com/B8QSbldSAT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2019
پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں:
پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے موسیٰ خان ، محمد عباس اور امام الحق کو شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کردہ ٹیم سے بہتر پرفارمنس کی توقع ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلتے ہوئے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ دوسری صورت میں سیریز سے پاکستان کا وائٹ واش بھی ہوسکتا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 1 اننگز اور 5 رنز کے طویل فرق سے ہرایا جس کے بعد گلابی گیند کے ساتھ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہو رہاہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ہوگا