2019میں 29 ہزار یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jews in alaqsa
2019میں 29 ہزار یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عزام الخطیب نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برس 29 ہزار 610 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

الشخ عزام الخطیب نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء ، سیاست دان، مذہبی ربی اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 29 ہزار سے زاید یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسکول پر گولہ باری ،6افراد ہلاک

فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

Related Posts