میری اور پوری قوم کی دُعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری اور پوری قوم کی دُعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب
میری اور پوری قوم کی دُعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دُعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی بین الاقوامی کرکٹ سیریز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دُعا گو ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی سیریز جیت کر ٹرافی اپنے نام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس کی واپسی: کرکٹ سیریز کے لیے آج سے دستیاب رہیں گے

سردار عثمان بزردار نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔ہم چاہتے ہیں کہ قومی کرکٹرز  کھیل کے دوران اپنی  بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں  اور شائقین کو محظوظ کریں۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز  بارش کے سبب پہلا ایک روزہ  میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ سیریز کا دوسرا  میچ آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تقریباً 10 سال بعد کراچی میں پاؤں دھرنے والی سری لنکن ٹیم کے خلاف پہلا تاریخی میچ جمعے کے روز بارش کے سبب نہ ہونے کے باعث شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آج ہونے والے میچ سے پاکستان اور سری لنکا سمیت دنیا بھر کے شائقین لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: کرکٹ میچ آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Related Posts